جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(305) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں ٹریفک کی بندش سے نجات میں ٹریفک پولیس کا نمایاں کردار قابل تحسین ہے انسپکٹر عاطف ندیم بھٹی کے ضلع بھر سے ریکارڈ چالان انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوک ملکاں والا میں دن بھر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا تھا جسکی وجہ سے چھوٹے بچےعورتیں شہرمیں پر ٹریفک میں بلکتے رہتے جبکہ ایمبولینسز کے پھنسے رہنے سے سیکڑوں مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتے انسپکٹر عاطف نریم بھٹی اور قمر غفورہیڈ محرر نے چوک کچا گوجرہ ریلوے پھاٹک میں ٹریفک کا نظام بہتر کر کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا اور دفتر محررجانےاور اپنی عرض ومعروض اور ٹریفک معلومات لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے انسپکٹر اورمحرر اورعملہ اچھےاخلاق کے حامل ہیں جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں یہی نہیں ماہانہ لاکھوں روپے گاڑیوں کے چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروانا بہترین ڈیوٹی فرائض ادائیگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔