جمعہ , 09 مئی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گوجرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

حسنیہ کالونی میں جوتا ساز فیکٹری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

حسنیہ کالونی میں جوتا ساز فیکٹری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
جمعرات , 23 جولائی 2020ء (360) لوگوں نے پڑھا
بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کبڈی کھلاڑیوں لالہ عبید اللہ کمبوہ اور اس کے بھائی لالہ صغیر کمبوہ نے حسنیہ کالونی گلی نمبر3گوجرہ میں جوتا بنانے کی فیکٹری بنا رکھی ہے جس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات گئے نامعلوم افراد نے رسیوں کی مدد سے دیواریں پھلانگ کر فیکٹری کو آگ لگا دی ۔ اطلاع ملنے پر مقامی فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی تو آگ نے تمام فیکٹری کو اپنی مکمل لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن گھنٹوں کوشش کے بعد آگ کو مکمل طور پر بھجا دیا گیا۔-آئی این پی کے مطابق قومی کبڈی کھلاڑی لالہ عبید اللہ کمبوہ ان دنوں کبڈی ٹیم کے ہمراہ کینڈاگئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے بھائی لالہ صغیر کمبوہ نے واقع کی تفصیلات بتائیں جس میں انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے اور یہ سب کسی نے ذاتی عناد کے بنیاد پر کیا ہے۔انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے سٹی پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
  • جُرم و سزا
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now