منگل , 14 جولائی 2020ء
(331) لوگوں نے پڑھا
میونسپل گراؤنڈ گوجرہ میں کھیلے جانے والے فائنل میں شاہین الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پرایک سو ستر رنز اسکور کیے اوپنر فیضان گجر نے دس چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ایک سو دو رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جبار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں چوہدری اسپورٹس نے بیس اوور میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو سڑسٹھ رنزبنائے۔ ذیشان گجر نے سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے بانوے رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو نہ جتوا سکے۔ خلیل رانا نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ شاندار سینچری پر فیضان گجر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ٹورنامنٹ میں بتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔