پیر , 07 ستمبر 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کیلئے علیحدہ نرسری کا افتتاح ہوگیا۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث نے باقائدہ طور پر ربن کاٹ کر بچوں کیلئے علیحدہ نرسری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نرسری سے نوزائیدہ بچوں اور ان کے والدین کو سہولت میسر آئے گی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرہ میں اس طرح کے دوسرے پروجیکٹ بھی مکمل کئے جائیں گے۔