ہفتہ , 11 جولائی 2020ء
(319) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے ایم سی مڈل سکول کے پرنسپل طاہر محمود کا مالی شفیق پر کمرے میں بند کر کے تشدد کیا گیا انکوائری رپورٹ میں سکول کے طلباء نے سچ بول دیا مگر محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران معاملے کو دبانے میں مصروف عمل ہیں۔ ہیڈ ماسٹر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی جبکہ مار کھانے والے مالی کو دھمکیاں اور صلح نہ کرنے کی صورت میں نوکری سے برخاست کرنے کا کہا جارہا ہے جبکہ ہشتم کلاس کے طلباء پر دوران امتحان بھی ذہنی دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ ہیڈماسٹر کے حق میں گواہی دیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھی خاموش ہو کر صلح کروانے میں مصروف ہیں۔