منگل , 03 نومبر 2020ء
(425) لوگوں نے پڑھا
حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ رائے خرم شہزاد بھٹی کی طرف سے تحصیل گوجرہ میں تین سہولت بازار بمقام گوجرہ سٹی، نیا لاہور اور مونگی بنگلہ میں لگائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ رائے خرم شہزاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے کی تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایات دی گئی ہیں اور بد عنوانوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سہولت بازار قائم کرنے سے علاقے میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی انشاءاللہ یہ علاقائی مسائل کے حل کی جانب ایک قدم ثابت ہوگا۔