ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(377) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں قادر کالونی سراج ٹاؤن ندیم پارک احمد پارک اور ریلوے لائن کے ساتھ ملحقہ آبادیوں کے رہائشیوں نے ریلوے لائن بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سینکڑوں احتجاجی مظاہرین گوجرہ ریلوے اسٹیشن سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ریلوے لائن پر سراپا احتجاج بن گئے۔ جس کی وجہ سے لاہور سے کراچی جانے والی اور ملتان جانے والی ٹرینوں کی امدورفت معطل ہو گئی۔ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر سال اس ریلوے لائن پر بیسیوں لوگ اپنی جانیں کھو بیٹھتے ہیں اور کئی افراد زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ اس ریلوے لائن پر ریلوے پھاٹک نہیں لگاتی گوجرہ کے سیاسی قائدین ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کو بھی بارہا التجا کر چکے ہیں جب تک ریلوے پھاٹک قائم نہیں کیا جائیگا احتجاج جاری رہے گا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ سندس حارث اور ڈی ایس پی گوجرہ افتخار تارڈ ریلوے چوکی انچارج موقع پر پہنچے اور اخری اطلاعات آنے تک مظاہرین سے مزاکرات جاری تھے۔ اسی دوران لاہور سے کراچی کی جانب جانے والی قراقرم ایکسپریس کو اناپکا اسٹیشن پر روک دیا گیا۔