جمعہ , 14 اگست 2020ء
(365) لوگوں نے پڑھا
محلہ وزیرپارک غوثیہ پارک کچہ گوجرہ کے مکینوں کا مین پینسرہ روڈ پر ٹائروں کو جلا کر احتجاج کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے سے کافی عرصے سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے انتظام کو بہتر نہ کئے جانے پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ صرف دعووں کے علاوہ کچھ نہیں کرپارہی ہے۔ انہوں نے اعلی ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے انتظام کو بہتر کیا جائے۔