جمعہ , 17 جولائی 2020ء
(399) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں معروف تاجر شیخ محمد افضل کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پیر اسرا البہار شاہ صدر انجمن تاجران گوجرہ چوہدری منصور احمد بھنگو شیخ ذوالفقار احمد اعجاز احسن ججا شیخ سعیدودیگر نے شرکت کی۔ خالد جاوید وڑائچ کا کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ۔