جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(347) لوگوں نے پڑھا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرہ اورجھنگ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں احساس کفالت پروگرام سےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امدادکی مستحق خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پوچھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بعض خواتین کے مسائل کے حل کےلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایت دیں۔ خواتین نے سینٹر میں کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ بزرگ خواتین نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دعائیں دیں اور وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت نے غریب لوگوں کےلئے شاندار فلاحی کام کیے ۔ 12ہزار روپے کی رقم باعزت طریقے سے مل رہی ہے اورمالی امداد سے ہمیں بہت ریلیف ملا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مالی امداد کا پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شفاف ترین پروگرام ہے۔