پیر , 24 اگست 2020ء
(362) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سندس حارث کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا گیا۔بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سندس حارث نے کہا کہ تمام محکمہ جات کو متحرک کیا گیا اور محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کو کلئیر کرنے سمیت کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہے. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات بہترین کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے. انہوں نے تحصیل گوجرہ میں اسسٹٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سندس حارث کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ واک تھرو گیٹ، خاردار تار، سی سی ٹی وی کیمرے بروقت نصب کرنے سمیت انتظامات مکمل کرنا قابل ستائش عمل ہے۔