جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(391) لوگوں نے پڑھا
گورنمنٹ ڈگری کالج گوجرہ کے پروفیسر اعجاز طور کا طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پگورنمنٹ ڈگری کالج کی کے پروفیسر کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا میں زیر گردش ہے جس میں وہ طالبات کو ہراساں کررہے ہیں۔ انکشاف طالبہ کی جانب سے پروفیسر کو بلا کر پکڑوانے پر ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر نے اعتراف کیا کہ وہ مبینہ طور پر طالبات کو ہراساں کرتا رہا ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر کی سٹیزن پورٹل پر بھی پروفیسر کے خلاف درخواست دی ہوئی تھی۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد والدین نے پروفیسر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر کا بھائی بھی ان کے ساتھ اس فعل میں ملوث ہونے کی خبریں ہیں۔