منگل , 13 اکتوبر 2020ء
(1161) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کی عوام کے لیے خوشی کی خبر، بند ہوئے ریلوے اسٹیشن کی رونقیں دوبارہ بحال ہونے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے سٹاپ معطل کر دیے گئے تھے جوکہ آج تقریبا سات ماہ بعد 15 اکتوبر کو پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کا سٹاپ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شورکوٹ سے کراچی اور کراچی سے واپس براستہ گوجرہ راولپنڈی سے ہوتے ہوئے واپس جائے گی۔ ملت ایکسپریس میانوالی سے براستہ فیصل آباد، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کراچی جائے گی کراچی سے واپس براستہ گوجرہ میانوالی جائے گی۔ شہریوں نے خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دور دراز سے سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹرین کا سفر آرام دہ ہے ٹرینوں کی بحالی ایک اچھا اقدام ہے۔