بدھ , 15 جولائی 2020ء
(167) لوگوں نے پڑھا
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر وانے کیلئے پاک ا فواج، انتظامیہ اور پولیس دن بھر الرٹ رہی۔شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پرخصوصی طورپر کڑی نظر رکھی گئی پولیس کی طرف شہرکے مختلف حصوں سے ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کر نے اور آوارہ گردی کر نے والے افراد کے خلاف کاررورائی کا سلسلہ جاری رہامتعددافراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا اس کے علاوہ ڈی ایس پی گوجرہ خالد محمود،ایس ایچ او سٹی محمد ندیم جٹ پاک افواج کے ساتھ شہر بھر میں گشت کر تے رہے۔