ہفتہ , 08 اگست 2020ء
(394) لوگوں نے پڑھا
تحصیل گوجرہ کے علاقے مونگی روڈ کرسچن کالونی میں چرس ہیروئن اور شراب کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ منشیات فروشوں نے گھناؤنے کام کے لئے مخصوص اڈے بنا رکھے ہیں جہاں بیٹھ کر وہ منشیات فروشی کا گھناؤنا دھندہ دھڑلے سے کرتے ہیں گوجرہ منشیات فروشی کی اس لعنت سے علاقے کی نوجوان نسل تباہ ہو گئی ہے نوجوانوں کونشے کی لت پوری کرنے کے لئے جب گھر سے پیسے نہیں ملتے تو وہ ارد گرد کے علاقہ سے چوری کرتے ہیں اور نشہ کی عادت پوری کرتے ہیں ہیں متعلقہ محکمہ کے اہلکار ماہانہ لے کر خا موش ہیں گوجرہ کے باشندوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سےمنشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔