ہفتہ , 11 جولائی 2020ء
(121) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف اور آصف علی زردراری کو بیماری کی وجہ سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے تو ایسی سہولت اور نرمی عام پاکستانی قیدیوں کے لیے بھی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کو متحد ہوکر قومی پالیسی مرتب کرنی چاہیے ۔ اقوام متحدہ، اسلامی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں کی کوئی مدد نہیں کی ۔ کشمیریوں کی مدد کے لیے پورے احساس اور ذمہ داری کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔