منگل , 29 ستمبر 2020ء
(583) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، چک نمبر 311 ج ب شورکورٹ کینٹ کے قریب ٹرک اور نشاط ٹرالے کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی ڈرائیور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے طبی امداد دینے کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔