جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء
(336) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ، ٹوبہ روڑ ذیشان پی سی او پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ذیشان نامی دکاندار پی سی او بند کرکے گھر کو روانہ ہونے لگا تھا کہ ڈاکو پہنچ گئے تین ڈاکو دکان کے باہر ذیشان کے موٹر سائکل سے بیگ اتار کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو بیگ موٹر سائیکل سے اتار کر فرار ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ بیگ میں 6 عدد قیمتی موبائل اور پونے تین لاکھ روپے موجود تھے عوام کا کہنا تھا کہ پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ڈاکو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ متاثرہ دکاندار نے حکام سے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے رقم اور موبائل برآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔