بدھ , 15 جولائی 2020ء
(358) لوگوں نے پڑھا
میو نسپل کمیٹی گوجرہ کے عملے نے قا ئد اعظم روڈ پر تجا وزات کے خلاف آ پریشن کیا جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سندس حارث نے کی ۔میو نسپل کمیٹی کے عملے نے قائد اعظم روڈ پر دکا نو ں کے باہر رکھا گیا سا ما ن قبضے میں لے لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سندس حارث نے دکا ندارو ں کی وا رننگ دی کہ وہ اپنی دکا نو ں کے باہر سڑک پر سا منے رکھنے سے منع و باز رہیں انہو ں نے کہا کہ اگر کسی دکا ندار نے سا ما ن با ہر رکھا تو اسے ضبط کر لیا جا ئے گا اور بھاری جرما نہ بھی کیا جا ئے گا اس سلسلے میں کسی بھی شخص کو تجا وزات قائم کرنے کی ہرگز اجا زت نہیں دی جا ئے گی انہو ں نے ٹریفک پو لیس اہلکاروں کی ہدا یت کی کہ وہ ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہو نے دیں۔