جمعہ , 24 جنوری 2020ء
(85) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں بیٹےنے80 سالہ ماں پر تشدد کرکے گھر سے نکا ل دیا اور ما ں در بدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبور ہوگئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق چک نمبر 314 ج ب کی رہائشی 80 سالہ رضیہ بی بی بیوہ تھی اور بیٹے جس کا نام عثما ن ہے اس نے گھر سے نکا ل دیا ، ماں نے احتجاج کیا تو تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا۔بعد میں رضیہ بی بی اپنی دو نو ں بیٹیو ں کے ہمراہ دوبارہ گھر آ ئی تو عثما ن نے اپنے سسرا لی رشتہ دا رو ں کے ہمراہ دو نو ں بہنو ں سمیت ما ں کو تشدد کا نشا نہ بنا یا اور زبردستی گھر اور زرعی زمین پر قبضہ کرلیا ۔رضیہ بی بی دو سال سے تھا نہ کچہری کا چکر لگا لگا کر تھک گئی مگر بیٹے نے بہنو ں اور ما ں کا حصہ دینے سے انکار کردیااور گا ئو ں میں داخلہ بھی بند کردیا ۔بیٹے کے ظلم سے ستا ئی رضیہ بی بی نے مقامی صحا فیو ں کو ظلم کی داستا ں سناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اسکی مدد نہیں کر رہا پو لیس بھی اسکے گھر اور زرعی رقبہ کا قبضہ دلانے میں لیت و لعل سے کا م لے رہی ہے اور وہ دربدر کی ٹھو کریں کھا کھا کر تھک چکی ہے۔ اس نے ا سے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجا ب اسکے اور اسکی بیٹیو ں کا حصہ دلا ئیں اور اسکا گھر وآ پس کروائیں تاکہ وہ اپنی آ خری سا نسیں اپنے گھر میں لے سکے ۔