منگل , 14 جولائی 2020ء
(370) لوگوں نے پڑھا
امیدوار ایم پی اے چوہدری محبوب سبحانی گجر نے نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مونگی بنگلہ روڈ کی لمبائی 1.37کلو میٹر ایریا پر محیط ہے مونگی بنگلہ روڑ ٹوٹا ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑچکے تھے جگہ جگہ پانی کھڑا رہتا تھا اس وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ چار پانچ ماہ سے کاوش جاری تھی انہو ں نے مزید بتایا کہ اس روڑ کی مرمت پر دو کروڑ تیس لاکھ اور اٹھتر ہزار روپے کی لاگت آئے گی عنقریب اس روڑ کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔