جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(530) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ 419 ج ب مو چی والا روڈ کے اہلکار گشت پر تھے کہ محلہ رحما ن پورہ نیو پلا ٹ کا قصا ب فقیر محمد ولد محمد بوٹا قصا ب لوڈررکشہ پر ایک عدد گا ئے لوڈ کرکے آ رہا تھا کہ رکشہ پر سوار افراد نے پولیس پا رٹی کو دیکھ کر دوڑ لگا دی جس پر انہو ں نے پیچھا کرکے انہیں قابو کرلیا جنہو ں نے رکشہ پر ایک عدد گائے زبح کرکے سر کنڈو ں میں چھپا رکھی تھی، پولیس اہلکا رو ں نے فقیر محمد کو گرفتار کرلیا رکشہ گوشت سمیت ویٹر نری ہسپتال گوجرہ لے آ ئے اور ڈاکٹر محمد ارشد رندھاوا کو چیک کرایا تو ڈاکٹر نے گوشت کو مضر صحت قرار دے دیا۔پٹرولنگ پولیس اہلکا رو ں نے رکشہ سمیت تقریبا ً پا نچ من گوشت اور ملزم فقیر محمد صدر پو لیس گوجرہ کے حوا لے کردیا گیا ۔اس طرح شہری مضر صحت گو شت کھا نے سے بچ گئے جبکہ پو لیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ علا وہ ازیں مذکورہ قصا ب گینگ کی طرف سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عثما ن کو حرا سا ں کرتے ہوئے ملزم چھڑوانے کی کو شش کی اور پولیس پا رٹی کو دھمکیا ں دیں جس پر پیٹرولنگ پولیس کے محمد عثمان شاہد اے ایس آئی نے ایک لگ تحریری درخواست سٹی پولیس گوجرہ کو برائے کارروائی دے دی ہے۔