بدھ , 15 جولائی 2020ء
(567) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں تمام کاشتکار حضرات مطلع رہیں پنجاب میں ٹڈی دل مکڑی پہنچ چکی ہے کئی علاقوں میں آئی ہیں اسکی موجودگی سے فصلوں کو شدید خطرہ لاحق ہے مہربانی کریں کہیں بھی دکھائی دے تو فوراّ زراعت محکمہ و ریونیو کے نمایندہ اور اپنے گاوں کے نمبردار سے رابطہ کریں کوشش کریں شور کرکے دھواں کرکے اس کو فصل پر بیٹھنے نا دیا جائے اگر یہ بیٹھ جائے تو لیمڈا سائی ہیلوتھرین یا ڈیلٹا متھرین یا بائی فینتھرین کے 5فیصد محلول سپرے کریں نیز اپنے سپرے کرنے والے الات کو بھی تیاررکھیں متاثرہ کھیت میں سپرے کے لیے یاد رہے ٹڈی دل مکڑی رات کو سفر نہیں کرتی دن میں سفر کرتی ہے ایک دفع میں تین ہزار انڈے دے کر اپنی نسل بڑھاتی اس کے مسکن کے علاقے ریتلی زمین اور بے آباد علاقےوریگستان ہوتےہیں یہ ریتلی زمین میں تین انچ کی تہ میں انڈے دیتی ہے جس کو تلف کرنا مشکل ہے لہذا اس کے ایک دفعہ کسی علاقے میں آجانے سےچشم پوشی رکھنا مستقبل میں بڑے حملے کا پیش خیمہ ہوسکتا۔مہربانی کریں ہوشیار رہیں۔