جمعہ , 11 ستمبر 2020ء
(599) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر گوجرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، حالیہ کاروائی میں 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے 50لٹر شراب برآمد ہوئی۔ ملزم پر مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا۔ ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد کی سربراھی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر ظفر اقبال اور عمران غفور اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ملزم وحید ولد شاھو مسیح سکنہ کرسچیئن کالونی گوجرہ کو اسکے گھر کے قریب سے شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا جس سے شراب کے دو کین جن میں شراب 50 لٹر تھی برآمد ہوئی ملزم پر مقدمہ درج کرکے کاروائی آگے بڑھائی جارہی ہے۔