جمعہ , 17 جولائی 2020ء
(640) لوگوں نے پڑھا
شہر میں دیگر منشیات کی طرح شراب کی فروخت بھی تیزی سے جاری ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس ودیگر اداروں نے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں۔ مخصوص ڈیلر بااثر لوگوں سے بھاؤ تاؤ کے ساتھ عید پر شراب کی فراہمی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق عید کی آمد کے ساتھ شراب کی تیاری میں بھی تیزی آنے لگی تاکہ گاہکوں کی ڈیمانڈ پوری کی جا سکے شرابیوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے جہاں دیسی شراب کی تیاریاں عروج پرہیں وہیں ولایتی شراب کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے جعلی ولایتی شراب بھی بنا ئی جارہی ہے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں شراب فروشوں کا مکروہ دھندہ کم ضرورہوا لیکن اب وہی شراب فروش اپنی مرضی سے بھاؤ تاؤ کر کے مہنگے داموں دیسی ولایتی اور دونمبر ولایتی شراب فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں پولیس ان معاشرے کے ناسوروں کیسے نمٹتی ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔