اتوار , 12 جولائی 2020ء
(377) لوگوں نے پڑھا
پنجاب بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنرز ایکٹ میں حالیہ مجوزہ ترمیم کے بارے میں سجاد اصغر کھوکھر ایڈووکیٹ صدربار گوجرہ 20-2019 , امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم کرنے والے کیا وکلاء کو تنخواہیں دیتے ہیں ؟ منظور کرنا ہے تو پہلے ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ منظور کرایا جائے پھر اس طرح کے لاز کی طرف آیا جائے. اس کے ساتھ ساتھ جو وکلاء کے ساتھ فیزیکل وائلینس کرتا ہے تو سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں نوکری سے فارغ , عمر قید اور پرائیویٹ آدمی ہونے کی صورت میں عمر قید کی سزا رکھی جائے توازن میں بگاژ ہرگز ہرگز منظور نہیں کیا جا سکتا. جبکہ پہلے ہی منسوخی لائسنس کے قانون کی موجودگی میں یہ شوشہ کیوں چھوڑا جا رہا ہے. ضرور اس کے پیچھے وکلاء مخالف لابی برسر پیکارہے. وکلاء اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور مجوزہ ترمیم واپس لی جائے۔