بدھ , 12 اگست 2020ء
(350) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شاہد فقیر ورک چیف سپورٹس کنسلٹنٹ پنجاب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد جمیل تحصیل سپورٹس آفیسر شرجیل احمد اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خاور جاوید اور دیگر انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں 500پودے لگائے گئے۔