ہفتہ , 15 اگست 2020ء
(358) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ شہر اور گردونواح کے دوسرے سرکاری اداروں کی طرح سول ہسپتال گوجرہ میں بھی 14اگست کو یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر مسعود احمد ورک اور تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف و باقی تمام عملہ ہسپتال نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر قومی ترانہ بھی پڑھا گیا تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز کی جانب سے مسیحائی کے خوبصورت پیشے کے ذریعے ملک کو آگے سے آگے لیجانے کا عزم کیا گیا۔