جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گوجرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

گوجرہ میں آل پاکستان انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے

گوجرہ میں آل پاکستان انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا، ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی  تھے
جمعرات , 23 جولائی 2020ء (623) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج فیصل آباد کے زیر اہتمام 3 نومبر تا 6 نومبر کھیلے جانے والے آل پاکستان انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا. اولمپک سٹی کے نام سے دنیا بھر میں جانے والے شہر گوجرہ میں آسٹروٹرف سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس شاندار ایونٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید نے کیا. رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین رانا مجاہد سمیت مایہ نازاولمپین شہباز جونیئر، سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم ذیشان اشرف، آرگنائزر ٹورنامنٹ و سیکرٹری ڈی ایچ اے ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور جاوید انٹرنیشنل، رانا محمد شفیق، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی.آل پاکستان انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ میں ملک بھر سےآٹھ منتخب سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. جس میں کمبائنڈ اسکول الیون کوئٹہ,ڈویژنل پبلک اسکول و کالج فیصل آباد,ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد,چناب کالج جھنگ,کمبائنڈ اسکول الیون پشاور,فضائیہ انِٹر کالج منہاس پور کامرہ اٹک,گورنمنٹ ایم کے ہائی اسکول,بوتراب پبلک اسکول کراچی کی ٹیمیں شامل ہیں. پہلے دن دومیچ کھیلے گئے .جس میں مین آف دی میچ شاہ زیب خاورقرار پائے.شاہ زیب خاورجو کہ خاور جاوید انٹرنیشنل کھلاڑی کا بیٹا ہے، نےمجموعی طور پر چار لگاتار گول سکور کیے اور اپنی ٹیم کو 1-7 گول سے برتری دلائی. عمدہ کھیل پر اولمپین شہباز جونیئر، رانا محمد شفیق اور سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم ذیشان اشرف نے شاہ زیب خاور کی عمدہ کارکردگی کو سراہا. تقریب کےاختتام پر سابق جنرل سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد نے مین آف دی میچ شاہ زیب خاور کو انعامی شیلڈ بھی دی."
  • کھیل
  • اسکول
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now