جمعہ , 24 جنوری 2020ء
(121) لوگوں نے پڑھا
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مستحق افراد میں صحت کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کارڈ کے حامل تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کو بہترین ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس صحت کارڈ کی حد ستر ہزار روپے ہے جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاسکتا ہے اور حکومت صحت کارڈ رکھنے والے افراد کی ہسپتال منتقلی کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے 8 بیماریوں اور حادثات کا شکار افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔"