پیر , 17 اگست 2020ء
(809) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے حاجی محمد نعیم کا پلاؤ کباب پاکستان کے جڑواں شہروں میں بہت مقبول ہے۔ سنہ 1988 میں یہ کاروبار ایک چھوٹی سی دکان میں 18 کرسیوں کے ساتھ ’سیور‘ کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔ وہ میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کاروبار سے منسلک ہو گئے تھے۔ حاجی نعیم کے والد محمد امین وٹرنری ڈاکٹر ہیں۔ وہ تین بیٹوں میں سب سے بڑے ہیں۔ انھیں کاروبار کا شوق تھا تو والد صاحب نے چاول کا کاروبار کرنے کا مشورہ دیا۔ خاندان کے بڑوں نے ریستوران کے شعبے میں جانے کی تجویز دی۔بس پھر طے ہو گیا کہ چونکہ چاول پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کی من پسند غذاؤں میں سے ایک ہے، اس لیے کاروبار ہو گا اور ریستوران کے ذریعے چاول کی کوئی خاص ڈش بیچی جائے گی۔حاجی نعیم کے مطابق ہمارا خیال تھا کہ اچھا اور سستا کھانا لوگوں کو فراہم کیا جائے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے۔ اب ہمارا سارا خاندان اس شعبے سے منسلک ہو چکا ہے۔