ہفتہ , 14 نومبر 2020ء
(627) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، محکمہ مال کا ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں کروڑوں روپے کا سرکاری زمین واگذار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی رانا کی ہدایت پر پلاٹ بی اور سی پلاٹ اور ڈی پلاٹ تحصیل پیرمحل میں محکمہ مال کے پٹواریوں نے ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کا تقریبا 12 کنال کی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔