بدھ , 07 اکتوبر 2020ء
(578) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ رائے خرم شہزاد بھٹی نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید صاحب کی ہدایت پر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید مدثر بخاری کی زیر نگرانی، عملہ ریونیو اور پولیس کے ہمراہ چک نمبر 429 ج ب تحصیل گوجرہ میں کامیاب آپریشن کر کے سرکاری رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا۔ ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو ٹریکٹر و دیگر آلات کو ضبط کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مقدمات کےاندراج کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔