جمعہ , 10 جولائی 2020ء
(159) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کے علاقے گوجرہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے ہاتھ پاؤں کلہاڑیوں سے کاٹ دیئے گئے، نوجوان اسپتال میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے کلہاڑیوں سے ہاتھ پاؤں کاٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس نے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گوجرہ کے نواحی چک میں پسند کی شادی کرنے والے نعمان کو لڑکی کے پھوپھی زاد بھائیوں نے ساتھیوں کی مدد سے دھوکے سے بلایا تھا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے تھے۔نعمان تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے وینٹی لیٹر میں 11 روز سے زیرِ علاج ہے۔پولیس نے لڑکی کے 2 پھوپھی زاد بھائیوں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے، جبکہ دیگر 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔