جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(353) لوگوں نے پڑھا
پولیس کے مطابق حادثہ زیر تعمیر سڑک پر پڑی بجری کے باعث پیش آیاتاہم واقعہ کے بعد ٹینکر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر کے نیچے دبی کار سے ایک شخص کو مردہ حالت میں نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کارمیں ایک ہی شخص سوار تھا، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ، پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ۔