جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(732) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کے قریب المناک حادثہ کا شکار ہونے والے آبادی معراج پورہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جن کی نماز جنازہ معراج پورہ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مذہبی سیاسی رہنماؤں اور ان کے رشتہ داروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی متوفین میں 17 سالہ حافظ انس بلال 30 سالہ خالدہ بی بی زوجہ محمد ادریس 4 سالہ ربیعہ 6 سالہ کیف پسران محمد ادریس 5 سالہ احتشام شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ ایک ہی خاندان کے یہ افراد اپنے رشتہ دار نوجوان کا مکلاوہ لینے شور کوٹ جا رہے تھے کہ راستہ میں ان کی ویگن کو سلنڈر پھٹ جانے سے آگ لگ گئی۔