اتوار , 15 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گوجرہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

گوجرہ : توہین مذہب کے الزام میں قید شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل کو اپنی اپیل کے فیصلے کا انتظار ہے

گوجرہ : توہین مذہب کے الزام میں قید شگفتہ کوثر اور شفقت ایمینوئل کو اپنی اپیل کے فیصلے کا انتظار ہے
جمعہ , 10 جولائی 2020ء (482) لوگوں نے پڑھا
شگفتہ کوثر اور ان کے شوہر شفقت ایمینوئل نے گذشتہ چھ برس جیل میں گزارے ہیں۔ یہ لوگ، انتظار کررہے ہیں کہ کب انھیں، توہینِ رسالت کے الزام میں ملنے والی موت کی سزا، کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ یہ غریب مسیحی خاندان پاکستان کے شہر گوجرہ سے ہے اور بدھ کو انھیں لاہور ہائی کورٹ میں اپنی دائر کی گئی اپیل کے بارے میں فیصلہ سنایا جانا تھا۔ تاہم بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر عدالت نے سماعت مؤخر کر دی ہے۔ اگلی سماعت کی تاریخ اب تک نہیں دی گئی ہے۔ ملزمان کو امید ہے کہ فیصلہ ہونے سے ان کی پریشانی اور انتظار بالآخر ختم ہوگا۔ ان کے وکیل سیف الملوک نے توہینِ رسالت کے مقدے میں سزا پانے والی خاتون آسیہ بی بی کے مقدمے کی بھی پیروی کی تھی اور سزا کے خلاف اپیل میں فیصلہ آسیہ بی بی کے حق میں لینے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جن شواہد کی بنا پر دونوں میاں بیوی پر مقدمہ چلا کر سزا دی گئی ہے، وہ ناقص ہیں۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ خبردار کیا کہ پاکستان میں جج اس طرح کے مقدمات میں ملزم کو بری کرنے سے 'ڈرتے' ہیں کہ کہیں وہ خود شدت پسندوں کا نشانہ نہ بن جائیں۔ اوپر سے کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت عدالتی نظام بھی سست ہے۔ اس جوڑے کو موت کی سزا سنہ 2014 میں ہوئی جب ان کے خلاف چلائے گئے مقدمے میں یہ الزام ثابت ہوا کہ جس موبائل نمبر سے مقامی مسجد کے امام کو پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز میسیجز بھیجے گئے تھے وہ نمبر ان کے نام پر رجسٹر تھا۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now