جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(357) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کے شہر گوجرہ کے شہری نثار دلیپ نے معروف انڈین فلم سٹار دلیپ کمار کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر 97پاونڈ کا کیک کاٹا۔واضح رہے کہ دلیپ کمار آج سے 97سال قبل پشاور میں پیدا ہو ئے تھے جہاں ان کا آبائی گھر بھی موجود ہے،دلیپ کمار ہر سال 11دسمبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں ان کے چاہنے والے انڈیا میں ہی نہیں پاکستان میں بھی موجود ہیںبرصغیر کے مشہور فلم سٹار جنہوں نے فلم انڈسٹری پر لمبا راج کیا انہوں نے اپنی فلمی زندگی کی شروعات جوار بھاٹا سے کیا، انہوں نے انڈین مشہور فلم جگنو کے اندر لازوال کردار ادا کیا۔جس کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہو گیا۔انہوں نے اپنی زندگی کے 60 سال انڈیا کی مختلف فلموں میں کام کیا اور بالی ووڈ کے کامیاب ترین فلمسٹار بنے،