جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(709) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ شہر اور دیہاتوں کے لیے بنائے گئے ریلوے پھاٹک کو گزشتہ کئی روز سے بند کردیا گیا ہے وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ حادثات بڑھ گئے تھے ۔شہریوں کا سوال تھا کہ کیا حادثات بڑھنے کی وجہ سے شہری کیا آمد و رفت بند کردیں اور روز مرہ زندگی کے کام کو چھوڑ دیں؟ ان کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے پھاٹک کھولنے اور بند کرنے کا مناسب بندوبست کرنے کے بجائے عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے پھاٹک کو کھولا جائے تاکہ عوام نئی مشکل سے نجات حاصل کرسکیں