جمعہ , 17 جولائی 2020ء
(298) لوگوں نے پڑھا
تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام لڑکیوں کے انٹر کالجیٹ سائیکلنگ کا مقابلہ پنجاب گروپ آف کالجز نے جیت لیا سائیکلنگ کے مقابلوں میں ڈویژن بھر سے 8کالجوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔جن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔تاہم پنجاب گروپ آف کالجز گوجرانوالہ کی طالبات نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔انٹر کالجیٹ سائیکلنگ کا مقابلہ جیتنے پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجز محمد ریاض نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ جلیل قریشی بھی موجود تھے ۔