ہفتہ , 11 جولائی 2020ء
(181) لوگوں نے پڑھا
10 جنوری--- گوجرہ پریس کلب کے صدر رانا عبداللہ شفیع جنرل سیکرٹری ملک وسیم سینیئر نائب صدر تنویر حسین چئیرمن شاہد ندیم سول سوسائٹی انجمن طلباء اسلام کی جانب سے ملکاں والا چوک میں پرویز مشرف کی سزا کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ایک محب وطن جرنیل رہے ہیں پرویز مشرف کو سزا عجلت میں سنائی گئی سابق جرنل پرویز مشرف کی پاکستان کے لیے خدمات لا زوال ہیں احتجاج کرنے والے شہریوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے پلے کارڈز پر پرویز مشرف اور فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے۔