جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(588) لوگوں نے پڑھا
روایتی پولیس گردی کرنے والے پیٹی بھائیوں کوگوجرہ پولیس بچانے کے لیے کوشاں، محنت کش کو مبینہ تشدد سے ہلاک کرنے والے سات پو لیس اہلکاروں کے خلاف تھا نہ صدر گوجرہ میں درخواست کے متن کے برعکس معمولی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پیر کی صبح نواھی چک نمبر 367 ج ب میں فیصل آ باد میں تعینا ت پو لیس اہلکار عارف جٹ نے تھا نہ سٹی گوجرہ کے چھ پولیس اہلکا رو ں کے ہمراہ یونس مسیح کے گھر پر ہلہ بول دیا اوریونس مسیح کو اہل خا نہ سمیت تشدد کا نشانہ بنایا جس سے یو نس مسیح کی حالت غیر ہوئی تو اس کو ہسپتا ل منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا، ورثا نے لاش سمندری روڈ بائی پا س پر رکھ کر پو لیس کے خلاف شدید احتجا ج کیا مزکرات کے بعد صدر پو لیس نے عارف جٹ سمیت سات پو لیس اہلکا رو ں کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش کا آ غاز کردیا۔