جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(344) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ میں نیشنل بینک مین برانچ کو بند کر دیا گیا۔ نیشنل بنک کی مرکزی برانچ کے کیشئر غلام رسول کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جس کی بنا پر بنک کو پانچ دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ بینک اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کو روکنے کے لیے شہریوں سے ایک بار پھر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بینک دوبارہ سے کھولے جائیں تو عوام بینک میں داخل ہونے سے پہلے ماسک ضرور پہنیں تاکہ اس عالمی وبا کوپھیلنے سے رو کا جاسکے۔