ہفتہ , 11 جولائی 2020ء
(531) لوگوں نے پڑھا
میونسپل کمیٹی گوجرہ نے اپنی آمدن میں اضافہ
کیلئے شہر کے مختلف روڈز پر چونگی سسٹم قائم کررکھا تھا چونگی سسٹم کا نظام ختم
ہونے کے بعد متعدد چونگیاں گرا دی گئیں ہیں لیکن چند بچ جانے والی چونگیوں جن میں
جھنگ روڈ موچی والا روڈ اور حیدر پارک روڈ وغیرہ پر بااثر افراد سمیت گوجرہ کے نام
نہاد صحافی کہلانے والے لوگوں نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے لوکل گورنمنٹ آف پنجاب کے
قوانین کے مطابق چونگی رینٹ پر لینے والا اس کی حالت کو نہیں بدل سکتا اور نہ ہی
کسی دوسرے شخص کو رینٹ پر بٹھا سکتا ہے لیکن گوجرہ میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا
قانون قائم ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ شہر کے بااثر افراد اور نام نہاد صحافی چند سو
روپے میونسپل کمیٹی کو ادا کرتے ہیں اور ایک چونگی میں دو دو دکانیں بناکر ہزاروں
روپے رینٹ لے کر شہریوں کو دے رکھی ہیں جو خلاف قانون اقدام ہے شہریوں نے کمشنر فیصل
آباد سمیت تمام ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی گوجرہ ان چونگیوں
کی رینٹ کیلئے نیلامی کا ہر سال اہتتمام کیا کرے اور قانون کے مطابق زیادہ رینٹ
دینے والے افراد کو ایک سال کیلئے چونگی الاٹ کی جائے۔