منگل , 14 جولائی 2020ء
(295) لوگوں نے پڑھا
حکومت پنجاب کے ادارے پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی طرف سے گوجرہ میں سمندری روڈ پر بنائی گئی ہائوسنگ کالونی کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں سیوریج ناکارہ ہو چکا ہے ایک بارش ہو جائے تو کئی دن پانی سڑکوں کی زینت بنا رہتا ہے وجہ یہ ہے کہ گٹر سڑک کی سطح سے اونچے ہیں جو کہ اکثر اوورفلو بھی ہو جاتے ہیں لہٰذا گندے پانی سے بچاؤ کے لئے لوگ سڑکوں پر مٹی ڈال کر اپنے مکان کے سامنے کی جگہ اونچی کر نے میں ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں جب کہ محکمہ ہائوسنگ کے قوانین کی روشنی میں سڑک کومنظور شدہ سطح سے بلند نہیں کیا جا سکتا مگر محکمہ کے ذمہ داران نکاسی آب کا درست انتظام کرنے سے قاصرہیں۔ اس کے علاوہ بھی سوسائٹی میں کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔