جمعہ , 10 جولائی 2020ء
(264) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ ڈاکخانہ کے قریب لنڈا بازار میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی سے دکانوں میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے دیکھتے آگ نے بیس دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ دور دور سے دیکھے جا رہے تھے۔ کافی جدوجہد کے بعد دو فائر فائیٹرز کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نقصان کا تخمنیہ لگایا جائے گا۔