جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(604) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ کی اسسٹنٹ کمشنر نے رات گئے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث نے ٹی ایچ کیو گوجرہ کا رات گیے اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹرز اور عملہ سے سوالات کیے اور مناسب ہدایات دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال میں خدمات کو بہتر انداز میں ادا کرکے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے لیے سرکاری ہسپتال کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ تاکہ شہری مفت اور بہترین علاج سے فائدہ اٹھاسکیں۔