جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(377) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ: آل پاکستان ملک خالد ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان نیوی ہاکی ٹیم، دی گوجرہ ہاکی کلب گوجرہ سے ایک سخت مقابلہ کے بعد 2-3 گول سے ہار گئی۔ 9 آگست کو پاکستان واپڈا اور ملک الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں.گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل پاکستان ملک خالد ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان نیوی اور دی گوجرہ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جوکہ دی گوجرہ نے ایک سخت مقابلہ کے بعد 2 گول کے مقابلہ میں 3 گول سے جیت لیا. میچ کے مہمان خصوصی گوجرہ کی مشہور سماجی شخصیت اعظم خان، خان ہوٹل والے تھے. معزز مہمان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیااس ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور جاوید ہیں، جبکہ محمد شفیق بھٹی بطور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بہتر اور موثر بنانے کے لئے پاکستان ہاکی فیدریشن کے قواعد کی روشنی میں محمد شاہد ربانی، میاں فاروق احمد (فیسکو)، ایم عمر، ٹیپو سلطان کو بطور ججزمتعین کیا گیا ہے جبکہ میچز کو سپروائز کرانے کے لئے انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر حافظ عاطف ملک، نیشنل ہاکی ایماپئر سہیل اکرم جنجوعہ، محمود احمد اور اویس کو ایمپائرز پینل میں شامل کیا گیا ہےاس ٹورنامنٹ میں چھ نامور ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جن میں پول اے میں پاکستان نیوی، دی گوجرہ اور طاہر زمان اکیڈمی جبکہ پول بی میں پاکستان واپڈا، گوجرہ سپورٹس اور ملک الیون شامل ہیں