جمعہ , 24 جنوری 2020ء
(312) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈپٹی کمشنرآمنہ منیرکا کہنا ہے کہ ضلع بھرمیں سرکاری اسکو لز کے کلا س رومز کو خوبصورت بنایا جائے، اسکولوں میں تعلیم دوست ماحو ل پیدا کیا جائے، جس سے طلبہ میں تعلیمی دلچسپی پیدا ہوااور ان کے وا لدین بھی مطمئن ہوں جبکہ اس سے بچوں کے داخلہ میں اضافہ بھی ہوگا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و فوکل پرسن رضوان الحق پوری،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مہر آفتاب احمدسمیت دیگر متعلقہ ا فسران بھی مو جودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کلین اینڈگرین پاکستان وژن پر بھر پور توجہ دی جائے، اس سلسلے میں بہترین شجرکاری کرنے پراسکول اساتذہ کو تعریفی سر ٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچوں کی حاضری کو سو فی صد یقینی بنائیں، کلاس رومز میں جانے سے پہلے اپنے سلیبس کی سٹڈی کریں اوراپنے فرائض کی ادائیگی ذمہ داری سے نبھائیں تاکہ پا کستا ن میں علم کی تر و یج اور شر ح خوا ند گی میں ا ضا فہ ہو سکے۔