جمعرات , 23 جولائی 2020ء
(350) لوگوں نے پڑھا
سلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی فیملی گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں سابق وفاقی وزیر کا دو اور بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بلیغ الرحمٰن کی فیملی گاڑی میں بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ گوجرہ کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بیٹے، ایک بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی دم توڑ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثہ میں زخمی بچوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔